پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘کی کامیابی پر یوم تشکر کی تقریب و ریلی کا انعقاد

وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نےپرچم کشائی کی

لاہور(سید ظہیر نقوی )پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر کی تقریب و ریلی کا انعقادکیا گیا ،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی نے ایڈمن بلاک کے باہر پرچم کشائی کی،کیپرو وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام کی شرکت ،تقریب میں صدر اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر امجد عباس مگسی، اساتذہ و ملازمین کی شرکت عظیم فتح ملنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
وائس چانسلر شہدا اور ان کے خانداوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر محمد علی زندہ قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو کبھی نہیں بھولتی، ڈاکٹر محمد علی پنجاب یونیورسٹی اپنے غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ڈاکٹر محمد علی فضائی فوج نے جس بہادری کا مظاہرہ کیا
اس کی مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر محمد علی بری فوج نے مقبوضہ کشمیر، سیالکوٹ بارڈر اور دیگر محاذوں پر بھارتی فوج کو پسپا کیا، ڈاکٹر محمد علی بحری فوج کے اقدامات دیکھ کر دشمن کو حملے کی جرات نہ ہوئی۔
ڈاکٹر محمد علی افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی۔
ڈاکٹر محمد علی پاکستانی فوج نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا ہے جو اس کی نسلیں یاد رکھیں گی، ڈاکٹر محمد علی پاکستان نے بھارت کا خطے میں بڑی طاقت بننے کا خواب چکنا چور کر دیاہے ڈاکٹر محمد علی ثابت ہو گیا کہ خطے میں برابری کی بنیاد پر فیصلے ہوں گے۔
ڈاکٹر محمد علی پوری دنیا نے جنگ میں پاکستان کی کامیابی کو تسلیم کیا،ہماری سائبر فورس نے اپنے محاذ پر بہترین جنگ لڑی،پاکستانی قوم نے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا،پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین اور طلباء اپنی سیاسی لیڈرشپ اور فوج کے سربراہان کے شکر گزار ہیں، بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو اس سے بھی سخت ردعمل آئے گا۔
پاکستانی قوم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے نہیں گھبراتی، ہم ذیادہ مضبوط اور متحد ہو کر آگے بڑھیں گے، ہم اس پاک دھرتی کا ہمیشہ دفاع کریں گے۔
ہمارا دشمن مکار اور بزدل ہے جس نے ہمیشہ رات کی تاریکی میں حملہ کیا،وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی قیادت میں وی سی آفس سے انڈرگریجوایٹ بلاک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں اساتذہ اور ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نےپاک فوج کے حق میں نعرےبھی لگائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button