انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

غزہ : اسرائیل کی میڈیکل کلینک پر بمباری، مریضوں کے چیتھڑے اڑا دیئے، 143شہید

غزہ کا حل حماس کو غیر مسلح کرنیکا تقاضا کرتا ہے، امریکہ، ٹرمپ نے غزہ کے بحران کو سنگین مسئلہ قرار دیدیا:حزب اللہ پر مزید پابندیاں

غزہ، ریاض، واشنگٹن (ویب ڈیسک) اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ کیمپ میں میڈیکل کلینک پر بمباری کر کے مریضوں کے چیتھڑے اڑا دئیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابقہ 24گھنٹے کے دوران اسرائیلی حملوں میں 143فلسطینی شہید کر دئیے گئے۔
جبالیہ میں میڈیکل کلینک پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں میڈیکل کلینک میں موجود مریضوں کے چیتھڑے اڑ گئے جبکہ شہدا میں 13بچے شامل تھے۔ دوسری جانب رفح شہر میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج پر حملے کئے جس میں کئی فوجی مارے گئے۔ حماس نے یوم نکبہ پر اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں گھروں پر بمباری سے نیتن یاہو کو فتح نہیں ملے گی، بلکہ اسرائیل کی دہشتگردی دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہو رہی ہے۔ علاوہ ازیں عالمی برادری نے بھی یوم نکبہ پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کی ہے۔
روس، چین اور برطانیہ نے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کے لیے امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی غیر مشروط فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر سعودی عرب نے بھی اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے غزہ کے شہر خان یونس میں یورپی ہسپتال کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
مملکت نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرائم کو یکسر طورپر مسترد کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ ادھر غزہ کے مظلوم عوام پر جاری بدترین اسرائیلی محاصرے کو انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے نسل کشی کا ایک نیا حربہ قرار دیا ہے۔
دوسری طرف مشرق وسطی کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے کہا ہے کہ غزہ میں کسی بھی طویل المدت حل میں حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنا ضروری ہے۔ مزید برآں امریکہ نے لبنانی گروپ حزب اللہ کے2سینئر عہدیداروں اور اس گروپ کی معالی معاونت میں ملوث 2سہولت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ جبکہ ایک اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی شامی حکومت اور اسرائیل میں خفیہ بات چیت ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت قطر کے ذریعے آذربائیجان میں ہو رہی ہے جس میں ترکیہ بھی شامل ہے۔ ادھر امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے بحران کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا ہے۔
ابوظہبی میں ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وہ ابوظہبی میں امریکی کاروباری افراد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے مختصر بات کر رہے تھے۔ ٹرمپ نے قبول کیا کہ غزہ میں لوگ بھوک کا شکار ہیں، غزہ میں بہت برے حالات ہیں، اس معاملے کو بھی دیکھنا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button