چیمپئنز ٹرافی: کل فائنل، بھارت اور نیوزی لینڈ میں ٹاکرا
رنجن مدو گالے میچ ریفری، پال ریفل اور رچرڈ النگورتھ امپائر ہوں گے
لاہور ( سلمان حسین) نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ 9مارچ بروز اتوار کو ( کل ) دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوگا۔ دو فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں نے فائنل میچ میں کامیابی کے لئے بیانات دیئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مایہ ناز فاسٹ بائولر مچل سینٹنر لیڈ کریں گے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔
پاکستان کی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹائٹل کے دفاع کے لئے کوشاں تھی جو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے فائنل میچ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
فائنل میچ میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے پال ریفل اور انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے رچرڈ النگورتھ امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے جوئیل ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ سری لنکا سے تعلق رکھنے والے رنجن مدوگالے میچ ریفری ہوں گے۔



