لاہور:(سید ظہیر نقوی)گورنمنٹ آف پنجاب محکمہ ہائر ایجوکیشن میں مبینہ طورپر بندر بانٹ اور اندھیر نگری چوپٹ راج چلنے لگا۔محکمہ ہائر ایجوکیشن میں میرٹ کی دھجیاں اڑانے اور خلاف ضابطہ گھروں کی الاٹمنٹ کا انکشاف ہوا ہے ۔

گورنمنٹ گر یجوایٹ کالج آف سائنس وحدت روڈلاہورکے پرنسپل کی خالی رہائش گاہ بابر خان گوندل لیکچرار پولیٹیکل سائنس بی ایس17کو جوکہ حالیہ بطور سیکشن افسر ہائر ایجوکیشن میں تعینات ہیں الاٹ کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق سیکشن افسر کو خلاف ضابطہ پرنسپل کا گھر دے دیا گیا،سیکشن افسر جو پولٹیکل سائنس کا لیکچرار ہیں ان کو ٹیکنیکل کوٹہ پر ایس اینڈ جی ڈی بھیجا گیا جو کہ جونئیر افسر ہیں ان کو گریڈ 20 کے پرنسپل کا گھر دے دیا گیا۔
اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کا 2008 کا فیصلہ موجود ہے کہ باہر سے کوئی بھی پرنسپل ٹیچر یا کوئی بھی افسر گھر نہیں لے سکتا،گلبرگ کالج کے پرنسپل نے اس وقت کے ڈی پی آئی سے گھر خالی کروایا تھا۔



