پاکستانتازہ ترینصحت

ہرسال 3لاکھ ایڈز متاثرین میں اضافہ،کے پی،لاہور آگے

اسلام آباد:(ویب ڈیسک )قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بتایا گیا کہ ہر سال ایڈز کے تین لاکھ متاثرین سامنے آرہے ہیں۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مہیش ملانی کی زیرصدارت ہوا۔

کمیٹی میں صحت میں ایڈز کے حوالے سے صورتحال پر بحث کی گئی مہش ملانی نے کہا کہ کے پی اور لاہور میں ایڈز کی صورتحال زیادہ خراب ہے،ایڈز کیسز میری معلومات کے مطابق 72 ہزار سے زیادہ ہیں۔

کوآرڈینیٹر سی ایم یو ڈاکٹر قاسم عباس نے ایڈز سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم متاثرہ مریضوں کو فری ادویہ فراہم کر رہے ہیں۔

کوآرڈینیٹر برائے صحت مختار بھرتھ نے کہا کہ ایڈز کے پھیلاؤ میں تقریباً 40 فیصد کنٹرول آیا ہےہر سال ایڈز کے تین لاکھ متاثرین سامنے آرہے ہیں،زمینی حقائق کچھ اور ہیں جن کے مطابق چھ لاکھ ایڈز متاثر رجسٹرہونے چاہئیں۔

قائمہ کمیٹی صحت میں پی ایم ڈی سی ترمیمی بل پیش کیا گیا ۔بل رجسٹرڈ مینٹل ہیلتھ پریکٹیشنر کی رجسٹریشن کے حوالے سے ہے ۔بل کے متن کے مطابق وفاقی حکومت منسٹر انچارج کے ذریعے کسی ادارے کو رجسٹرڈ کر سکے گی،فیڈرل گورنمنٹ رجسٹرڈ اداروں کے اصول و ضوابط طے کرنے کی مجاز ہو گی کونسل کسی شخص کے سرٹیفکیٹ کو جانچنے کی مجاز ہو گی پاور آف کونسل کے پاس تمام مینٹل ہیلتھ پریکٹیشنر کا ریکارڈ رجسٹر ہو گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button