تازہ ترینفن اور فنکار
60 سال کا ہونیوالا ، لگتا 30کا ہوں: شاہ رخ
کنگ خان کی دبئی گلوبل ولیج میں مداحوں سے ملاقات ،ویڈیو وائرل، کئی مشہور فلموں کے ڈائیلاگ سنائے اور رقص بھی کیا
دبئی (حافظ زاہد علی سے)دبئی کے گلوبل ولیج میں تقریب کے دوران بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا میں اس سال 60کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30کا ہوں، ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔
شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ انکی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔ تقریب کے دوران، شاہ رخ خان نے فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن یہ یقین دلایا کہ یہ فلم شائقین کو محظوظ کرے گی۔
شاہ رخ خان نے تقریب میں اپنی مشہور فلموں جوان، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈان اور جب تک ہے جاں کے ڈائیلاگز مداحوں کو سنائے اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا۔



