13سالہ دلت بچی سے 64افراد کی زیادتی
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں 13سالہ دلت بچی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران 64 افراد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
رپورٹ کے مطابق ایک کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی کے انکشاف پر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی شکایت کے بعد پولیس نے مقدمات درج کرلیے گئے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب کہ ایک این جی او اپنے معمول کے فیلڈ وزٹ کے طور پر لڑکی کے گھر پہنچی۔
لڑکی کی جانب سے 5 برسوں کے دوران ہونے والی خوفناک صورتحال بیان کیے جانے کے بعد این جی او نے چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کو اس کی اطلاع دی۔
اپنے کونسلنگ سیشن کے دوران لڑکی نے دعویٰ کیا کہ جنسی زیادتی اس وقت شروع ہوئی جب وہ صرف 13 سال کی تھی اور اس کے پڑوسی نے اس کے ساتھ فحش مواد شیئر کیا، وہ اب 18 سال کی ہے۔اپنے اسکول میں کھیلوں میں سرگرم رہنے والی لڑکی نے تربیتی سیشن کے دوران بھی جنسی زیادتی کے واقعات کا انکشاف کیا۔



