قرآن مجید کی صورہ صف کی آیت نمبر 4 میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ اِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الَّذِیْنَ یُقَاتِلُوْنَ فِیْ سَبِیْلِہٖ صَفًّا كکاَنَّھمْ بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص بیشک اللّٰہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت فرماتا ہے جو اس کی راہ میں جنگ کے دوران اس طرح صفیں باندھ کر لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی دیوار ہیں
صحيح البخاری، حدیث : 3026 میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’دشمن سے لڑنے بھڑنے کی خواہش نہ کرو، (لیکن) جب مقابلہ ہوجائے تو پھر صبر سے کام لو۔صحیح مسلم، حدیث : 4542میں ابونضر سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بعض ایام (جنگ) میں، جن میں آپ کا دشمن سے مقابلہ ہوتا، انتظار کرتے، یہاں تک کہ جب سورج ڈھل جاتا، آپ ان (ساتھیوں) کے درمیان کھڑے ہوتے اور فرماتے: ’’لوگو! دشمن سے مقابلے کی تمنا مت کرو اور اللہ سے عافیت مانگو، (لیکن) جب تم ان کا سامنا کرو تو صبر کرو اور جان رکھو کہ جنت تلواروں کے سائے کے نیچے ہے۔‘‘ پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا: ’’اے اللہ! کتاب کو اتارنے والے، بادلوں کو چلانے والے اور لشکروں کو شکست دینے والے! انہیں شکست دے اور ہمیں ان پر نصرت عطا فرما۔
آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار )سے قبل پاکستان نے بھارتی جارحیت پر صبر اور تحمل سے کام لیا لیکن جب نور خان ،شور کوٹ اورچکوال کے قریب مرید ائیر بیسز پر بھارت نے حملے کیے تو پاک فوج نے بھارت کے آپریشن سندور کے جواب میں ہفتہ کی صبح ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کیا جس نے ابتدا ہی میں الفتح ون میزائل سسٹم کے ذریعے جوابی کارروائی کے دوران دشمن کو روایتی محاذ سے لیکر سائبر محاذ پر زبردست نقصان پہنچایا ۔
الفتح ون میزائل پاکستان کا مقامی طور پر زمین سے زمین پر مار کرنے والا جدید ترین میزائل ہے پاکستان نے گزشتہ ہفتے 5 مئی کو الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا قبل ازیں پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کے نتیجے میں متعدد بھارتی ایئربیسز سمیت کئی ایئر فیلڈز اور چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار ) کا آغاز کیا، پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور اور پٹھان کوٹ ایئر بیس اور آدم پور ایئر بیس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا۔
پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ۔آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے نتیجے میں پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا، S -400 ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 بلین ڈالر ہے۔اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا جبکہ سپلائی ڈپو اڑی کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان نے بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا۔اس سے پہلے افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ۔
پاک فوج کی جانب سے بل مقابل پھکلیاں سیکٹر میں متعدد بھارتی پوسٹیں مکمل تباہ کردی گئیں، افواج پاکستان کی توپوں نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا یا۔ پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں ثبوت کے طور پر بھی پیش کیے ۔لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ مکمل تباہ کردی گئیں، افواج پاکستان کے حوصلے بلند اور تکبیر اللّٰہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمارتھاپا مارا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھاجبکہ پاکستانی سائبر حملوں میں ہیک کی گئی ویب سائٹس میں بھارتی آسام رائفل، ڈپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی پورٹل اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن بھی شامل ہیں۔
انڈین ڈیفنس پروڈکشن ویب سائٹ کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فار سیل کر دیا گیا ہے۔بھارتی ویب سائٹس پر ’انڈین دہشتگردی کے ثبوت، بھارت دہشتگردی کی آماجگاہ ہے‘ لکھا گیا ہے۔اس سے قبل پاکستان کی سائبر اٹیک ٹیم نے مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹرسٹی ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ پر سائبرحملہ کرتے ہوئے اسے ہیک کر لیا تھا۔پاکستانی سائبر حملے کے نتیجے میں مہاراشٹرا کی بجلی مکمل طور پر بند ہو گئی تھی، اس حملے کے نتیجے میں مہاراشٹر کے تمام کمرشل اور ڈومیسٹک میٹرز کا ریکارڈ بھی اڑا دیا گیا تھا،ہیکرز نے اہم ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش بھی کر دیا ۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔امریکی صدر کے مطابق بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔دونوں ممالک کو مبارک باد دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان اوربھارت نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا ۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی جنگ بندی کی تصدیق کردی لیکن تازہ اطلاعات کے مطابق ابھی بھی بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نےصبح بھارت کی دو اھم پوسٹوں پر قبضہ کرکے پاکستان کے پرچم لہرایاتھا۔جس کے حصول کے لیے جنگ جاری ہےبرنالہ میں کافی شہادتوں کی اطلاعات ملی ہیں ، بھارت کی طرف سے حاصل کردہ دو چوکیوں پر قبضے کی اطلاعات ہیں ۔جبکہ پاکستانی ائیر ڈیفنس سسٹم کے پشاور ائیر پورٹ کے نزدیک بھارتی ڈرون مار گرا نے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔گجرات کے سرحدی علاقوں پرواقع آبادیوں پر بھارتی فوج کی بمباری ، 7 افراد شہید 6 شدید زخمی ہو گئےان سب کی تصدیق تو ڈی جی آئی ایس پی آر ہی کر سکتے ہیں ۔
امریکی صحافی ایلینا ٹرینے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اہم انکشاف کرتے کہا جمعے کی صبح امریکا کو ایک تشویشناک انٹیلیجنس اطلاع موصول ہوئیاس حساس انٹیلیجنس کی وجہ سے امریکا نے پاک بھارت کشیدگی میں اپنی مداخلت بڑھائی۔نائب امریکی صدر جےڈی وانس نے بھارتی وزیراعظم مودی کو فون کیا اور انہیں بتایا کہ کشیدگی جاری رہی تو ہفتے کے اختتام پر اس میں شدت آنے کا خدشہ ہے۔
امریکی نائب صدر نے مودی پر پاکستان سے براہ راست رابطہ کرنے کے لیے زور ڈالا، وانس نے مودی پر زور ڈالا کہ کشیدگی کم کرنے کے متبادل راستوں پر غور کیا جائےاس کے بعد امریکی وزیرخارجہ اور محکمہ خارجہ کے اہلکار رات بھر بھارت اور پاکستان کے حکام سے رابطے میں رہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے دونوں فریقین کو بات چیت پر آمادہ کیا۔تاہم امکانی طور پر آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستانی حکام نے بھارت کے دوبارہ حملے پر بھارت کے اہم مقامات کو نشانہ بنانے کا عندیہ دے دیا تھا ۔
امریکی صحافی نک رابرٹسن نے پاکستان اوربھارت کے درمیان سیزفائر کی تفصیلات سے پردہ اٹھا تے سنسنی خیز انکشافات کیے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن نے ٹی وی انٹرویو میں بتایاکہ بھارتی حملے کے بعد پاکستان نے بھارت پرنہ رکنے والے میزائلوں کی بارش کردی، پاکستانی میزائل حملوں کے بعد بھارت مذاکرات کی میزپرآنے پرمجبور ہوا اور پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کوپیچھے ہٹنے پر مجبورکردیا۔
امریکی وزیرخارجہ نے سعودی عرب اور ترک حکام سے رابطہ کیا، سعودی اورترک حکام سے رابطے کے بعد سفارتی طریقے سے معاملہ حل ہوا اور سیزفائر ممکن ہوا۔بی بی سی جنوبی ایشیا کے ریجنل ایڈیٹر اینبرسن اتھرجان نے بھی پاکستان کی فوج کا اعتراف کیا اور کہا کہ بھارت کو یہ بات ماننی پڑے گی کہ پاکستان کی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہےبھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنادیا گی اینبرسن اتھرجان نے کہا کہ بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا اس کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
صحیح مسلم حدیث نمبر : 4539میں حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنگ ایک چال ہے۔اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ لڑائی میں حیلہ،چال اور تدبیر پر انحصار ہے،جو بہتر چال چل گیا اس نے بہتر تدبیر اختیار کر لی،اس کو کامیابی نصیب ہو گی، آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار )میں پاکستان کی بہادر فوج نے بھارت کے خلاف بہترین تدبیر سے انہیں شکست فاش کیا لیکن ان کا گودی میڈیا اب بھی بھارتی عوام کو جھوٹ دکھا رہا ہے لیکن اس آپریشن کے آفٹر شاکس مودی حکومت کو بعد میں ملیں گے ۔
دنیا کے 195 ممالک میں پاکستان، فرانس کے جدید ترین رافیل کو مار گرانے والا پہلا ملک بھی بن چکا ہے۔جنگ میں سب سے زیادہ اہمیت پراپیگنڈہ کی ہوتی ہے ان ففتھ جنریشن وار میں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔دہلی کو یہ احساس بھی ہو سکتا ہے کہ اُن کے پرانے حریف کی فضائی طاقت اس کی سوچ سے کچھ زیادہ ہے، اور بھارت نئے ہتھیاروں کے حصول پر اربوں خرچ کرنے کے باوجود فیصلہ کُن ضرب لگانے میں ناکام رہا ہے۔لیکن ہمیں اس امکان کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ بھارت کہیں عالمی قوتوں کے اشارے پر پاک افواج کی عسکری صلاحیت کو ٹیسٹ کرنے کے لیے اور اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے ایسا کیا ہو ۔
دوسرا اسرائیل کے 125ڈرونز اور پہلگام واقعے کے بعد 20 اسرائیلیوں کا مکمل آئی ٹی اور دیگر سازوسامان کے ساتھ لیس ہو کر بھارت آنا اس بات کو ثابت کر تا ہے کہ اسرائیل بھارت کی پشت پناہی کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ آور ہے ۔اس لیے قوم کو افواج پاکستان کو مزید مضبوط کرنا ہوگا ۔پاکستان ہمیشہ قائم رہے۔ آمین



