پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

ٹک ٹاک بنانے پر 3 پولیس اہلکار نوکری سے برخاست

کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان نے وردی میں ویڈیو بنائی، سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور ( بیورو چیف) لاہور میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے تین پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ واقعہ ماڈل ٹائون ڈویژن میں پیش آیا جہاں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان نے وردی میں ویڈیو بنائی، جو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد ایس پی شہر بانو نقوی نے فوری کارروائی کرتےہوئے تینوں اہلکاروں کو ملازمت سے نکال دیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ پولیس ملازمین کو سوشل میڈیا کے باعث کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

 

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس نے اپنے افسروں اور اہلکاروں کے لیے ٹک ٹاک سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ کوئی بھی اہلکار یونیفارم میں ویڈیو نہیں بنائے گا۔
ورنہ سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ اسی پالیسی کی خلاف ورزی پر اسلام آباد پولیس نے دو اہلکاروں، آفتاب احمد اور احتشام اسلم کو بھی معطل کیا تھا۔ ان پر بدتمیزی اور سوشل میڈیا قواعد توڑنے کے الزامات عائد کیے گئے اور انہیں ریسکیو 15میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یونیفارم میں ویڈیو بنانا نہ صرف سروس ڈسپلن کے خلاف ہے بلکہ ادارے کی ساکھ پر بھی سوال اٹھاتا ہے۔ اسی لیے مستقبل میں بھی اس معاملے پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button