پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

پولیس وردی پہنے 4ملزموں نے شہری اغوا کر کے 40لاکھ لوٹ لئے

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آئی

لاہور ( بیورو چیف ) لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس چار ملزمان نے شہری کو مختصر مدت کے لئے اغوا کرکے اس سے 40لاکھ روپے لوٹ لئے۔
رپورٹ کے مطابق شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پیش آئی، جہاں پولیس کی وردی پہنے چار ملزمان نے چیکنگ کے بہانے پہلے ندیم نامی شہری کی گاڑی میں بیٹھے اور پھر اس کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔
پولیس کے روپ میں ڈاکو ندیم کو اغوا کرنے کے بعد اس سے 10کروڑ روپے تاوان دینے کا مطالبہ کرتے رہے۔ شہری نے جب اتنی رقم نہ ہونے کا کہا تو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اس کے دوست کو کال کروا کر 25لاکھ روپے منگوائے۔
ہربنس پور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ندیم کے دوست سے اورنج ٹرین سٹیشن کے قریب 25لاکھ روپے منگوائے اور اس کے ساتھ گاڑی میں موجود 15لاکھ روپے بھی چھین لیے۔
مغوی کے دوست کی جانب سے تاوان کی رقم پل سے نیچے پھینکنے کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے۔ ملزمان مجموعی طور پر 40لاکھ روپے لوٹنے کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button