پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

50،50ڈرامہ فیم بشریٰ انصاری کی 70ویں سالگرہ،تقریب میں کی کن شوبزستاروں نے شرکت؟

کراچی:(ویب ڈیسک)پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی 70ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بشریٰ انصاری پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں جنہوں نے کامیڈی سیریل 50،50میں شاندار اداکاری سے شہرت پائی

رپورٹس کے مطابق 15 مئی کو بشریٰ انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری کے قریبی ساتھیوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں روبینہ اشرف، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز، عمران اشرف، زاویار نعمان اور سید جبران اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔

تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بشریٰ انصاری نے مہمانوں کیلئے خود گھر پر کھانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر اقبال حسین نے بھی دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آکر اس خوشی کو مزید یادگار بنایا۔


اداکارہ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی سالگرہ کی یادگار رات تھی جسے انہوں نے اپنے پسندیدہ دوستوں کے ساتھ گزارا۔

ان کی سالگرہ پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں اور عام سوشل میڈیا صارفین نے بھی انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت مند اور طویل عمر کیلئے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، جنہوں نے اداکاری، میزبانی، گلوکاری اور تحریر کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے حالیہ ڈراموں کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button