پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

کچے کے 40 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت مقرر، نام، تصاویر جاری

20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 اور 20 کی 25 لاکھ روپے مقرر، خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبرجار ی

لاہور:(بیوروچیف سے)محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 40 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت جاری کر دی ۔

جاری کی گئی فہرست میں کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی، 20 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 20 کی ہیڈ منی 25 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 50 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں حبیب ولد علی بخش، قربان ولد لُنگ، فرحت ولد برکت، عیسیٰ ولد مراد، متارا ولد میوہ، ایوب عرف صداری ولد مراد، شیرا ولد وریام، عالمگیر ولد حاجی میر،

غلام قادر عرف گمن ولد امداد، موج علی ولد اﷲ دتہ، فیاض ولد تگیا، ہزارہ ولد میوہ، چھالو بکھرانی، وزیر الیاس بڑا، شاہو منڈا، ابراہیم ولد قطب، شاہد ولد خان محمد، منیر الیاس ولد اکبر، جمیل ولد قادر بخش اور عاشق ولد اصغر شامل ہیں۔

اسی طرح 25 لاکھ کی ہیڈ منی والے مطلوب ڈاکوؤں میں یعقوب ولد کٹی، شاہنواز ولد میر محمد، بشو ولد جنگال، چھوٹو ولد منظور، عبدالستار ولد جمعہ، ملوک ولد ماہی وال، دوست محمد ولد عطاء اﷲ، بہادر ولد عطاء اﷲ، ظفر عرف ظفری ولد اﷲ یار، شبیر ولد دوست محمد،

نواب ولد میر دوست، صابر دین ولد علی بخش، ستار ولد منظور، عبدالغنی ولد علی بخش، شاہ مراد ولد دادو، فوج علی ولد چھترو، نذیر ولد دوسو، یٰسین ولد اﷲ دتہ، وقار ولد عبدالرحمن اور حمزہ اندھڑ ولد منیر احمد شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ اس سے قبل کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 1 کروڑ روپے مقرر کر چکا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈاکوؤں کے بارے خفیہ اطلاع دینے کیلئے واٹس ایپ نمبر 03334002653 جاری کیا ہے اور یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اطلاع دہندہ کا نام ہر صورت صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button