انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینسپورٹس

8واں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ ایران  کے نام

کوریا دوسری،قازقستان کی تیسری پوزیشن،پاکستان پومزے میں فاتح

لاہور: ( رپورٹ: محمد قیصر چوہان)8واں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ 2026 ایران نے جیت لیا۔کوریا دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
لاہور:چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل( ر ) وسیم احمد جنجوعہ،صدر پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن محمد اقبال ہارپر،سیکرٹری اطلاعات محمد قیصر چوہان کا گروپ فوٹو
 چیئرمین پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم احمد جنجوعہ، وائس پریزیڈنٹ ایشئین تاییکوانڈو یونین  رجندر موتو سامی،ہاکی لیجنڈ منظور الحسن اور اسپانسرز کے نمائیندوں نے انعامات تقسیم کیے۔
 تفصیلات کے مطابق آٹھویں ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ  ایشیا ریجن 2026 کے دلچسپ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے، ایران نے پہلی، کوریا نے دوسری اور قازقستان نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی، پومزے میں پاکستان فاتح رہا۔
جناح سپورٹس کمپلیکس لاہور کینٹ میں کھیلی جانے والے ٹریٹ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ سینئر کیوروگی کی 16 ویٹ کیٹگریز میں ایران نے سات گولڈ، ایک سلور اور 8 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
کوریا نے پانچ گولڈ، چار سلور اور چھ برانز میڈلز کے ساتھ دوسری جبکہ قازقستان نے دو گولڈ اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
دیگر ممالک میں ازبکستان نے چوتھی، تھائی لینڈ نے پانچویں، اردن نے چھٹی، سعودی عرب نے ساتویں، روس نے آٹھویں جبکہ پاکستان نویں نمبر پر رہا۔
پومزے کیٹگری میں پاکستان نے تین گولڈ، تین سلور اور 9 برانز میڈلز کے ساتھ پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ کوریا نے تین گولڈ اور ایک سلور کے ساتھ دوسری جبکہ ایران نے ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 افغانستان چوتھے، مصر نے پانچویں جبکہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ ایونٹ کے آخری روز پیرا اتھلیٹ کے بھی مقابلے ہوئے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button