لاہور(بیوروچیف)کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جن کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی ، پاک پتن، گجرات، چکوال، بہاولپور ، بہاول نگر اورفیصل آبادمیں کیے گئے۔
میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹس، نقدی اورپرائمہ کارڈ برآمد ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر ، مقصود خان ، عمیر ، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اﷲ اور صدام حسین کے نام سے ہوئی ۔



