لاہور(بیوروچیف) مغل پورہ میں واسا افسران کی غفلت کے باعث 5 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
تحصیلدار شالیمار کی جانب سے پانچ سالہ عثمان کی ہلاکت کے معاملے کی درخواست پر مغل پورہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ایف آئی آر کے متن کے مطابق پانچ سالہ عثمان مغلپورہ کے علاقے میں کھیل رہا تھا کہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے تحصیلدار شالیمار کی مدعیت میں ایس ڈی او سلطان شاہ اور سب انجینئر صدیق ہارون کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔



