انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین
پاکستان اور ایران کا سرحدی امور ، دہشتگری سے ملکر نمٹنے پر اتفاق
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) پاکستان اور ایران نے سرحدی امور سمیت دہشت گردی کے چیلنجز سے ملکر نمٹنے پر اتفاق کیا ہے۔ منگل کو ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات میں سرحدی امور اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نی کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے خود ارادیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کو پرامن انداز میں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور ایران دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنج، پاکستان فلسطین اور لبنان کے مہاجرین کی انسانی بنیادوں پر مدد کر رہا ہے۔



