پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کراچی:رجب بٹ پر وکلا کا حملہ،اہلیہ،بہن،وزیر داخلہ سندھ کاردعمل سامنے آگیا

کراچی،لاہور:(کرائم رپورٹر،بیوروچیف)سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء نے حملہ کردیا۔وکلا کے بدترین تشدد سے رجب بٹ شدید زخمی ہوگئے،رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا،رجب بٹ عبوری ضمانت لینے کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

rajab-butt-1

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کی جانب سے حملہ کیے جانے کے واقعے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام بالکل ناقابل قبول ہے اور اس کی سختی سے مذمت کی جاتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ عدالت میں موجود کورٹ پولیس کی ذمہ داری تھی کہ وہ ملزمان کو محفوظ طریقے سے عدالت میں لے جائے، تاہم اس کے باوجود رجب بٹ پر تشدد ہونا باعث تشویش ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ نہ ہی وکلاء تنظیموں کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف جاری کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سٹی کورٹ کے احاطے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سائلین اور دیگر افراد نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

ادھر عدالت نے رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 13 جنوری تک توسیع کردی۔ عدالتی کارروائی مختصر رہی، جس کے بعد زخمی یوٹیوبر کو عدالتی احاطے سے باہر منتقل کردیا گیا۔ قریبی ذرائع کے مطابق رجب بٹ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے تاہم انہیں مزید طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق نے سٹی کورٹ کراچی میں وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد کے واقعے پر قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند وکلأ کے اس پُرتشدد عمل سے ملک بھر کے لاکھوں وکلا کی ساکھ، عزت اور عدالتی نظام پر عدم اعتماد میں بےپناہ اضافہ ہوا ہے۔

rajab-butt-2

مزید براں رجب بٹ کی اہلیہ ایمان اور یوٹیوبر کی بہن کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے، یوٹیوبر کی اہلیہ ایمان نے اپنے انسٹاگرام پر اہم پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کسی بھی معاملے میں انصاف کا تقاضا یہی ہے کہ تمام کارروائی قانون، ضابطے اور آئینِ پاکستان کے مطابق کی جائے، جذبات یا دباؤ کے بجائے Due Process یعنی قانونی طریقہ کار کے تحت فیصلے ہونا چاہئیں۔

اہلیہ نے رجب بٹ کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ’ ہم رجب بٹ کے لیے انصاف چاہتے ہیں، لیکن ساتھ ہی پاکستان کے قانون کا احترام بھی ضروری ہے۔‘‘

 

رجب بٹ کی بہن غزل جواد نے اپنے بھائی پر ہونے والےتشدد کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہم رجب بھائی کے لیے انصاف چاہتے ہیں، اگر پاکستان میں کسی معروف چہرے کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے تو پھر عام عوام کا کیا ہوگا؟

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button