پاکستانتازہ ترین

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان

کل سے اطلاق ہوگا، عالمی منڈیوں کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، وزیر پیٹرولیم

 اسلام آباد: (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے مقرر کردی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
وزیر خزانہ نے اعلان کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں 137 روپے 23 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں184 روپے 49 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے 35 پیسےمقرر کردی گئی۔
وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے توانائی کی قیمتوں کے حوالے گائیڈ کیا، آج پورے خطے کو توانائی بحران نے اپنی لپٹ لیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج مشکل اور ذمہ دارانہ فیصلے حکومت نے کیے ہیں، خطے کی صورتحال نے پوری دنیا کی معیشت کو مشکل میں ڈال دیا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ یہ آگ کسی نہ کسی طرح بجھ جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کی وجہ سے توانائی قیمتوں میں بھونچال آیا ہوا ہے، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا، خام تیک کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بڑھ چکی ہے۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم کے ذریعے کابینہ اراکین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام کی جیبوں پر نہ پڑنے دیا۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button