
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا ہے کہ مرکزی اپیلیں سننے کے باعث سزا معطلی کی درخواستیں غیر موثر ہوگئی ہیں۔
عدالت نے مرکزی اپیلیں سننے کے لیے کیس 7 مئی کو مقرر کردیا، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستیں پہلے سننے کی استدعا مسترد کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ مرکزی اپیلیں مقرر ہو گئیں تو سزا معطلی درخواستیں غیرموثر ہوگئیں، بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست بھی غیر موثر ہوگئی۔



