انٹر نیشنلتازہ ترینجرم-وسزا

امارات:ایران کے آئل تنصیب پرحملے،3 بھارتی زخمی،پروازیں متاثر،ایندھن مزید مہنگا

دبئی:(ویب ڈیسک)ایران کے متحدہ عرب امارات میں آئل تنصیب پر میزائل اور ڈرون حملے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔متحدہ عرب امارات نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں میزائل شکن دفاعی فضائی نظام کو فعال کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی وزارتِ دفاع نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مجموعی طور پر چار میزائل داغے گئے جن میں سے تین کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روک لیا جبکہ ایک میزائل سمندر میں گر گیا۔

وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کے ملک بھر میں سنے جانے والی دھماکوں کی آوازیں انھی دفاعی کارروائیوں کا نتیجہ تھیں جن میں ایرانی میزائلوں کو فضا میں تباہ کیا گیا تھا۔

 

البتہ متحدہ عرب امارات کے صنعتی علاقے فجارہ میں ایک آئل تنصیب پر ایران کے ڈرون حملے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جن کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری رہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انہیں دھوکہ دہی پر مبنی قرار دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو یہ مکمل اور جائز حق حاصل ہے کہ وہ ان حملوں کا جواب دے کیونکہ یہ حملے ایک سنگین کشیدگی ہیں جو ملک کی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔

خیال رہے کہ آج ہی آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری تیل کمپنی کے آئل ٹینکر پر بھی ایران کی پاسداران انقلاب نے دو ڈرونز سے حملہ کیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا کیونکہ جہاز خالی تھا۔

حملوں کے بعد پروازیں متاثرہوئیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں ہوشرباا اضافہ ہوا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button