پاکستانتازہ ترینسپورٹس

Rajab Butt ICL Controversy ? The Truth Behind 2.5 Crore!

لاہور:(بیوروچیف /سیدظہیر نقوی)پی ایس ایل کے بعد سوشل میڈیا انفلوئنسرزنے اپنی لیگ آئی سی ایل کرادی۔سوشل میڈیا انفلوئنسرزنے لاہور،کراچی ،فیصل آباد،یا ملتان کی بجائے پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ کا کیوں رخ کیا یہ تاحال راز ہے۔

پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ میں رواں ماہ ہونے والی آئی سی ایل میں رجب بٹ،سڈریپر،زراک سمیت دیگرسوشل میڈیا انفلوئنسرزکی ٹیموں نے شرکت کی،لیگ کے حوالے سے مختلف قسم کےسوالات سامنے آئے ہیں کہ کیا رجب بٹ واقعی اپنی محنت سے جیتا یا بارش کے بعد اسے بغیر فائنل کھیلے فاتح بنا دیا گیا؟

ایک اورسوال سوشل میڈیا صارفین بار بار پوچھ رہے ہیں کہ زراک،سڈ ریپر اور دوسرے انفلوئنسرز فیصلے سے اتنے ناراض کیوں ہوئے کہ کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے؟

اور سب سے بڑا سوال سوشل میڈیا صارفین کا یہ ہے کہ اگر رجب بٹ کو 2.5 کروڑ ملے، تو واپس کرنے کی باتیں کیوں سامنے آئیں؟بظاہرICL یعنی انفلوئنسر کرکٹ لیگ میں شروع سے ہی رجب بٹ کی ٹیم بہت مضبوط دکھائی دی،ٹیم رجب بٹ نے اپنے تمام ابتدائی میچز جیت لیے تھے اور ایک بھی میچ نہیں ہاری اسی وجہ سے وہ سیدھی سیمی فائنل اور پھر فائنل تک پہنچ گئی لیکن جیسے ہی فائنل کا دن آیا، موسم اچانک خراب ہو گیا اور شدید بارش شروع ہو گئی۔

ڈرامائی طورپر گراؤنڈ کی حالت ایسی ہو گئی کہ میچ کھیلنا تقریباً ناممکن تھا انتظامیہ نے کافی انتظار کیا، لیکن جب بارش نہ رکی تو انہوں نے ایک ایسا فیصلہ کیا جس نے پورے ایونٹ کو تنازع میں بدل دیاچونکہ رجب بٹ شروع سے ایک بھی میچ نہیں ہارا تھا، اس لیے منتظمین نے اعلان کر دیا کہ ٹورنامنٹ کا فاتح رجب بٹ کو مانا جائے گا یہی وہ لمحہ تھا جب سوشل میڈیا پر شور مچ گیا۔

بہت سے لوگوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف اس بنیاد پر کیا گیا کہ رجب بٹ پہلے سے ناقابل شکست تھا، لیکن کئی شائقین اور دوسرے انفلوئنسرز کو لگا کہ شاید یہ سب پہلے سے پلان تھا لوگوں نے سوال اٹھایا کہ اگر فائنل نہیں ہوا تو صرف ایک ٹیم کو فاتح کیوں قرار دیا گیا؟ اسی بات نے شکوک کو جنم دیا اور ICL پر “pre-planned match” کے الزامات لگنے لگے۔

اس فیصلے سے سب سے زیادہ ناراض زاراک ہوئے ،سوشل میڈیا رپورٹس اور وی لاگز کے مطابق زراک نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا اور کانفرنس کے دوران ہی ناراض ہو کر وہاں سے چلے گئے اسی طرح سڈریپرنے بھی کھل کر کہا کہ انہیں انصاف نہیں ملا، اور وہ بھی فیصلے سے ناخوش نظر آئے ۔

کئی دوسرے influencers نے بھی یہی مؤقف اپنایا کہ انہیں fair chance نہیں دیا گیا بعد میں جب 2.5 کروڑ انعامی رقم کی بات سامنے آئی، تو افواہیں پھیل گئیں کہ رجب بٹ نے رقم واپس کر دی یا اس پر دباؤ تھا۔

سوشل میڈیا ناقدین کے مطابق سچ جو بھی ہو، ایک بات واضح ہے ICL کی جیت نے رجب بٹ کو ٹرافی سے زیادہ تنازعات دیے، اور آج تک لوگ یہی پوچھتے ہیں کہ یہ اصل جیت تھی یا پہلے سے لکھی گئی کہانی؟۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button