
لاہور:(بیوروچیف)لاہور ہائیکورٹ میں 42 عدالتوں کے بعد مزید 26 نئی کورٹس بھی تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق نئی تیار ہونے والی عدالتیں جون کے آخر تک باقاعدہ طور پر فعال کر دی جائیں گی۔
نئی 11 منزلہ عمارت میں ایک گراؤنڈ فلور، 8 اپر فلورز اور 2 بیسمنٹ شامل ہیں، دونوں بیسمنٹ ججز کی پارکنگ کے لیے استعمال ہوں گی۔
عمارت کے ایک فلور پر کانفرنس روم قائم کیا جا رہا ہے، جبکہ دو فلورز پر جوڈیشل ریکارڈ رومز بنائے جا رہے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک فلور پر ہائیکورٹ ملازمین اور پولیس اہلکاروں کے لیے کیفے بھی تعمیر کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس عالیہ نیلم نئی تعمیر ہونے والی عمارت کا خود بھی جائزہ لے چکی ہیں۔



