پاکستانتازہ ترین

حافظ نعیم، فضل الرحمان کا رابطہ ، ابراہم اکارڈ مسترد

امیر جماعت اسلامی کا بیرسٹر گوہر، اسد قیصر سے بھی ٹیلیفونک رابط

لاہور (زبیر اسلم خان) امیر جماعت اسلامی Hafiz Naeem ur Rehman اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ Fazlur Rehman کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ملکی و سیاسی صورتحال سمیت مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحمان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی جبکہ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کے معاملے پر پاکستان کے مؤقف پر گفتگو کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ابراہم اکارڈ کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فلسطین کے معاملے پر واضح اور دوٹوک پالیسی اختیار کرے اور ابراہم اکارڈ کو مسترد کرے۔ انہوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مسئلہ فلسطین پر مشترکہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔

دریں اثنا امیر جماعت اسلامی نے Barrister Gohar Ali Khan اور Asad Qaiser سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف قومی امور پر مشاورت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button