انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

اسرائیلی فوج لبنان میں داخل، اہم علاقوں پر قبضہ، بمباری، متعدد شہید

ہسپتال کے قریب فضائی حملہ، طبی عملے کے 13ارکان زخمی: حزب اللہ نے بھی شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دئیے

بیروت، تل ابیب، پیرس (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں اہم پہاڑی علاقے اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل 2ہزار سکوائر کلو میٹر پر مشتمل لبنان کے 20فیصد علاقے پر قبضہ کر چکا ہے، جبکہ نبطیہ شہر کے مزید علاقے خالی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور صیہونی افواج کی جانب سے بمباری بھی کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا کہ صیہونی فوج 26سال بعد پہلی بار لبنان سرحد میں اتنا اندر تک گھسی ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس سے گھروں میں سوئے متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق شہر طائر میں ایک ہسپتال کے قریب اسرائیلی فضائی حملے میں طبی عملے کے 13ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر لبنانی وزیر اعظم نے اسرائیلی قبضے کی مذمت کی جبکہ مصر نے لبنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے انخلا کا مطالبہ بھی کیا۔ دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جا رہے ہیں۔
جس پر اسرائیلی فوج نے سکول اور ساحل بند کر دئیے جبکہ جنوبی لبنان میں ایک اور اسرائیلی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق بھی کی گئی ہے ۔ دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں لبنان کے تاریخی بیفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔
ژاں نویل بارو نے بی ایف ایم ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی ہے۔ اگرچہ ہم دیگر ممالک کی طرح اسرائیل کے حقِ دفاع کو تسلیم کرتے ہیں لیکن کوئی بھی چیز اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تسلسل اور لبنانی سرزمین میں مزید پیش قدمی کا جواز فراہم نہیں کر سکتی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button