پاکستانتازہ ترینسپورٹس

آسٹریلیا کو شکست، پاکستان نے ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی

شاہین آفریدی کی تباہ کن بولنگ، بابر اعظم اور شاداب خان نے فتح میں اہم کردار ادا کیا

لاہور(سلمان حسین) پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ قومی ٹیم نے 158 رنز کا ہدف 42ویں اوور میں حاصل کر کے سیریز میں کامیابی سمیٹ لی۔

میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کے سامنے خاطر خواہ مزاحمت نہ دکھائی اور پوری ٹیم 157 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس

آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس نے سب سے زیادہ 65 رنز بنائے جبکہ مارنس لیبوشین اور ایلکس کیری 19، 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایڈم زمپا 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا

158 رنز کے آسان دکھائی دینے والے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ سابق کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 40 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ معاذ صداقت نے 27 رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔

میچ کے اختتامی مراحل میں عبدالصمد اور شاداب خان نے اعصاب شکن صورتحال میں ساتویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی اور ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے 42 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کر دی تھی۔

فیصلہ کن تیسرے میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی اور آسٹریلیا کے خلاف ایک اور اہم بین الاقوامی کامیابی اپنے ریکارڈ میں شامل کر لی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button