انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

کاکروچ جنتا پارٹی کا پہلا احتجاج، دہلی میں ہائی الرٹ

بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو برطانیہ میں ہزیمت کا سامنا

نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارت کی کاکروچ جنتا پارٹی ( سی جے پی ) نیٹ، سی بی ایس ای، سی یو ای ٹی اور ایس ایس سی جی ڈی جیسے اہم قومی امتحانات میں دھاندلی کے خلاف نئی دہلی کے تاریخی مقام جنتر منتر پر ایک بڑا احتجاج کر رہی ہے اس حوالے سے دہلی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک طنز کے طور پر شروع ہونے والی یہ تحریک بہت کم وقت میں نوجوان نسل کے لیے ایک بڑا سیاسی پلیٹ فارم بن چکی ہے اور انسٹا گرام پر اس کے 22ملین سے زائد فالوور ہیں۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے اس احتجاج کا بنیادی مقصد حالیہ سی بی ایس ای اور نیٹ امتحانات میں ہونے والی مبینہ گڑبڑ اور ناکامیوں پر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ لینا ہے۔ اس مہم کے بانی ابھیجیت دیپکے امریکہ کے شہر بوسٹن سے بھارت واپس پہنچ چکے ہیں اور یہ احتجاج ان کی اس آن لائن مہم کا پہلا بڑا امتحان سمجھا جا رہا ہے۔
قبل ازیں ان کے حامیوں نے دہلی ایئرپورٹ پر جمع ہونے کی اپیل کی تھی، لیکن ابھیجیت دیپکے نے لوگوں کو وہاں آنے سے منع کر دیا تھا۔ دہلی پولیس نے ابھیجیت دیپکے سے ایئرپورٹ پر ملاقات کے بعد انہیں جنتر منتر پر پرامن مظاہرہ کرنے کی باقاعدہ اجازت دی۔
کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک نہیں رکیں گے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس چھوٹے سے مذاق کو ایک انقلاب میں بدل دیا جائے، اس لیے پرامن اور محبت بھرے احتجاج کے ساتھ دہلی کی سڑکوں پر نکلنے کے لیے تیار ہو جائیں۔ مظاہرین کے لیے جاری کردہ ہدایات میں بھارتی پرچم ترنگا اور کوئی کتاب ساتھ لانے کا کہا گیا ہے، ساتھ ہی ہر چیز کی ویڈیو ریکارڈ کرنے، اور کسی شرپسند کی موجودگی پر انتظامیہ یا پولیس کو اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری طرف، دلی پولیس نے اس ڈیجیٹل گروپ کی احتجاجی کال کے بعد پورے دارالحکومت میں سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دئیے ہیں اور اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، دلی کی سرحدوں اور دیگر حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے چیف جسٹس سوریا کانت کو برطانیہ میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔
لندن کی ایک یونیورسٹی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر بھارتی چیف جسٹس سوریا کانت کو لیکچر کے دوران شرکا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی نوجوانوں کو کاکروچ کہنے والے چیف جسٹس سے تلخ سوال پوچھنے پر تقریب میں بے نظمی ہوئی۔ شرکا نے سوریا کانت سے بھارت میں جمہوریت، حکومت کی مخالفت کی آزادی پر سوال پوچھا۔ شرکا کے بھارتی چیف جسٹس کے متنازع بیان کی طرف اشارہ کرنے پر ماڈریٹر نے مداخلت کی۔ شرکا کی آواز دبانے پر لیکچر میں موجود ایک شخص چیخ اٹھا اور کہنے لگا کہ ہمارا احترام کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button