پاکستانتازہ ترینصحت

سموگ:ہر10میں سے 7پاکستانی متاثر،پنجاب میں20لاکھ مریض

اسلام آباد :(ویب ڈیسک)عالمی ادارے اپسوس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سموگ کی وجہ سے ہر 10 افراد میں سے 7 لوگوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔

ان مسائل میں کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری کی علامات عام ہیں ایک ماہ کے دوران سموگ سے متاثر ہونے والے صوبہ پنجاب میں 20 لاکھ لوگوں نے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں جاکر سانس لینے میں دشواری اور امراض تنفس کے حوالے سے علاج کے لیے ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کیں۔

اپسوس سروے کا عنوان پاکستان میں سموگ،آگاہی، تصورات اور طرز عمل تھا جو 26 نومبر کو جاری کیا گیا، یہ سروے 18 سے 22 نومبر کے دوران کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button