انٹر نیشنلتازہ ترین

شہید خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات شروع

سوگ کی تقریبات 4 جولائی سے تہران اور قم میں، تدفین 9 جولائی کو مشہد میں ہو گی

تہران:(ویب ڈیسک) ایرانی حکام نے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے لیے وسیع پیمانے پر انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق نمازِ جنازہ اور سوگ کی تقریبات میں تقریباً دو کروڑ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سوگ کی مرکزی تقریبات 4 جولائی سے تہران اور مقدس شہر قم میں شروع ہوں گی، جبکہ آیت اﷲ علی خامنہ ای کی تدفین 9 جولائی کو ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی حکومت، پولیس اور پاسدارانِ انقلاب مشترکہ طور پر سکیورٹی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ لاکھوں زائرین اور شرکاء کی آمدورفت کو محفوظ اور منظم بنایا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلا میں بھی ایک تعزیتی تقریب منعقد کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تاہم اس کی سرکاری طور پر ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے علی خامنہ ای فروری کے آخر میں تہران میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پر امریکی اور اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔اس وقت ان کی عمر 86 برس تھی۔ سکیورٹی خدشات اور اعلیٰ سیاسی قیادت کی ممکنہ شرکت کے باعث ان کی آخری رسومات کئی مرتبہ مؤخر کی جاتی رہیں، جس کے بعد اب ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا باضابطہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button