لاہور:(بیوروچیف)ہائیکورٹس میں ججوں کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کیلئے 24امیدواروں کے انٹرویو 16اور17جولائی کو ہوں گے،اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس کیلئے انٹرویوز 13جولائی کو ہوں گے،سندھ ہائیکورٹ کیلئے انٹرویوز 14اور 15جولائی کو ہوں گے۔
جسٹس سید حسن اظہر رضوی کو لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کی کمیٹی کے چیئرمین مقررکردیئے گئے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کمیٹی کی رکن ہوں گی۔
جسٹس عامر فاروق سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کی کمیٹی کی سربراہی کریں گے،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان ،فاروق نائیک، علی ظفر اور احسن بھون بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔



