پشاور،لاہور(ویب ڈیسک /سید ظہیر نقوی سے) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصراورچیئر مین پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی حملہ میں محفوظ رہے۔
اسدقیصر اور محمود خان اچکزئی کی گاڑی پر کوہاٹ میں نا معلوم افرادنے شدید فائرنگ کی ،اسدقیصر اور محمود اچکزئی ایک ہی گاڑی میں کرم کے حالات پر کوہاٹ میں امن جرگے کیلئے جارہے تھے ۔
ذرائع کے مطابق اسدقیصر اور محمود اچکزئی کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تاہم دونوں محفوظ رہے،واقعہ کے بعد سخت سکیورٹی میں دونوں رہنمائوں کو پشاور منتقل کر دیا گیا ہے،اسدقیصر اور محمود خان اچکزئی کی جانب سے واقعہ پر پریس کانفرنس متوقع ہے۔



