پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:پٹرول،بجلی ،گیس مہنگی،جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا جمعرات کواحتجاج کا اعلان

6 اگست کو خواتین کا مہنگائی کے خلاف احتجاج،امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن خصوصی شرکت کریں گے: قدسیہ ناموس

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام، بالخصوص خواتین، مزدوروں، تنخواہ دار طبقے اور کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن چکا ہے۔ ان حالات کے خلاف 6 اگست بروز جمعرات شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس

انہوں نے بتایا کہ احتجاجی مظاہرے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن خصوصی شرکت کریں گے اور شرکاء سے خطاب کریں گے۔

قدسیہ ناموس نے کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں نے عوام کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے۔ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے ہر گھر کا بجٹ متاثر کیا ہے، جبکہ خواتین محدود وسائل میں گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لیے پرامن اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت فوری طور پر مہنگائی پر قابو پانے، ظالمانہ ٹیکسوں کے خاتمے، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

قدسیہ ناموس نے اسلام آباد اور گردونواح کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ 6 اگست بروز جمعرات شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں اور مہنگائی اور معاشی ناانصافی کے خلاف اپنی مؤثر آواز بلند کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button