پاکستانتازہ ترینتعلیم/ادب

میم سکول کی طالبہ عیشل عدنان کی میٹرک امتحان میں نمایا ں پوزیشن

لاہور: (نمائندہ خصوصی) لاہور بورڈکے میٹرک سالانہ امتحان 2026 کے نتائج میں میم سکول جوہر ٹائون لاہورکی ہونہار طالبہ عیشل عدنان نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1200میں سے 1155نمبر حاصل کرکے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
عیشل عدنان نے لاہور بورڈکے امتحانات میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی اس کامیابی پر اساتذہ اور والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔
 عیشل عدنان کی کامیابی انکی انتھک محنت، مستقل مزاجی، اساتذہ کی بہترین رہنمائی کا نتیجہ ہے اورامید ظاہرکی کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی شاندار تعلیمی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں حاصل کریںگی۔
 عیشل عدنان کی اس نمایاں کامیابی کو دیگر طلبہ کے لیے حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ محنت، لگن، نظم و ضبط ہی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں۔ عیشل عدنان نے اپنی کامیابی کا سہرا والدین اور اساتذہ کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button