پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی
عطا تارڑ کی ملاقات،عشرت فاطمہ پی ٹی وی میں دوبارہ خدمات کیلئے راضی
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے سینئر براڈ کاسٹر عشرت فاطمہ کے گھر میں اُن سے ملاقات کی اور انہیں پی ٹی وی میں خدمات کی پیش کش کیں جسے انہوں نے قبول کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق عشرت فاطمہ کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ عشرت فاطمہ کے گھر پہنچے اور انہیں 45 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ کی نیوز کاسٹنگ اور براڈکاسٹنگ سروسز کے حوالے سے ایک پہچان ہے، انہوں نے اپنے 45 سالہ کیریئر میں ملک کے لئے خدمات سر انجام دیں اور پاکستان کا بچہ بچہ ان کو جانتا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ عشرت فاطمہ پاکستان ٹیلی ویژن کی پہچان ہیں، ان سے درخواست کی ہے کہ بطور مینٹور پاکستان ٹیلی ویژن آئیں۔



