پاکستانتازہ ترینکاروبار

عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی گھروں کو روانگی شروع، بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر رش

لاہور(بیوروچیف)عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث بس اڈوں، ریلوے سٹیشنوں اور ویگن سٹینڈز پر مسافروں کا رش بڑھنے لگا ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف شہروں میں مقیم افراد عیدکی چھٹیاں ملتے ہی اپنے آبائی علاقوںکا رخ کر رہے ہیں تاکہ یہ خوشیوں بھرا تہوار اپنے اہل خانہ کے ساتھ منا سکیں، مسافروں کی بڑی تعدادکے باعث ٹرانسپورٹ اڈوں پرگہماگہمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
شہریوںکا کہنا ہے کہ عید اپنوں کے ساتھ منانے کی خوشی ہی الگ ہوتی ہے،اس لئے وہ کوشش کرتے ہیں کہ جیسے ہی چھٹیاں ملیں فوراً اپنے گھروںکو روانہ ہو جائیں۔
مسافروںکا کہنا تھا کہ طویل سفر کے باوجود اہل خانہ کے ساتھ عید منانے کا جذبہ انہیں اپنے آبائی علاقوں کی طرف کھینچ لاتا ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے بھی مسافروں کی سہولت کیلئے اضافی ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو سفر میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button