پاکستانتازہ ترینجرم-وسزا

لاہور: مالک کے ڈانٹنے پر گھریلو ملازمہ نے 2 سالہ بچے کو تکیہ رکھ کر قتل کر دیا

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں گھریلو ملازمہ نے مبینہ طور پر مالک کے ڈانٹنے پر دو سالہ معصوم بچے کو قتل کر دیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو سالہ معصوم زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی گھریلو ملازمہ انیلہ کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال موصول ہونے پر فوری ریسپانس دیا اور ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر غصے میں آ کر دو سالہ بچے کے منہ پر کپڑا رکھ کر اسے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں ملزمہ انیلہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کیلئے ملزمہ کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان کو عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button