پاکستانتازہ ترین

عوام کو ریلیف حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہئے، نواز شریف

لاہور (سلمان حسین) Nawaz Sharif نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ مہنگائی اور بڑھتے ہوئے معاشی دباؤ سے عوام کو نجات دلائی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم Shehbaz Sharif نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور حکومتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم Ishaq Dar اور وزیراعلیٰ پنجاب Maryam Nawaz Sharif بھی شریک تھیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، عوامی ردعمل اور معاشی چیلنجز پر خصوصی غور کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے ہدایت کی کہ غریب اور متوسط طبقے کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پائے بغیر عوامی مشکلات کم نہیں کی جا سکتیں۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی اور پنجاب حکومتوں کی پالیسی کا بنیادی محور عوامی مسائل کا حل ہونا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی فلاح، معاشی استحکام اور مہنگائی میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق سیاسی حکمت عملی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے قومی سطح پر ہونے والی سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button