انٹر نیشنلبلاگپاکستانتازہ ترینجرم-وسزاکالم

مسلمان راندہ درگاہ کیوں

مسلمان اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب 75 کروڑ کے لگ بھگ ہیں اسلام عیسائیت کے بعد دوسرا بڑا مذہب ہے عیسائیت کو ماننے والوں کی تعداد دو ارب پچاس لاکھ کے قریب ہے ، اسلامی ممالک 57 ہیں ، ان میں خلیجی ریاستیں تیل کی دولت سے مالامال ہیں۔

یورپ امریکہ آسٹریلیا تک انہوں نے بھاری سرمایہ کاری کر رکھی ہے ، مگر سوائے ترکیہ کے کسی مسلم ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں ہے پاکستان میں جمہوریت نام نہاد ہے 4 مارشل لا لگ چکے ہیں اور جب سیاسی حکومت ہوتی ہے تب وہ صرف اقتدار میں ہوتے ہیں بااختیار نہیں فیصلے طاقت ور کرتے ہیں بنگلہ دیش بھی آمریت کا مزہ چکھ چکا ہے مگر وہاں کی عوام نے سیاسی آمریت کے خلاف تاریخ ساز جہدوجہد کی اور کامیاب رہے۔

پچھلے 2 سالوں سے غزہ میں جو ظلم و بربریت کا بازار گرم رہا مگر اسلامی دنیا گپت رہی ، یہ الگ بات ہےحماس نے بعدازاں امن معاہدہ قبول کر لیا اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رہا کر دیا آخر اس سارے عمل کے بعد حماس کے حصے کیا آیا میں ہنوز سمجھنے سے قاصر ہوں اگر اس نے ایرانی رضامندی سے یہ سب کیا تھا تو ایران بھی دو سال تک غزہ میں قتل عام دیکھتا رہا ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ تب کیا جب اسرائیل نے ایران پر بھی حملہ کیا ۔

اب سوڈان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نوشتہ دیوار ہے سوشل میڈیا پر مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کے قتل عام کی ویڈیوز دیکھ کر نیتن یاہو بھی شرما چکا ہے ، سوڈان 3 کروڑ آبادی کا ملک ہے چند سال قبل جنوبی سوڈان بنام مذہب ( وہاں مسیحی آبادی زیادہ تھی ) الگ ملک بن چکا ہے اقوام متحدہ کا رکن بھی ہے ، اب سوڈان میں فوج کی تقسیم ہے مختلف جنرل اپنے لشکروں کی قیادت کر رہے اور ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہوئے ہیں۔

جب منظم فوج نہ ہو وہ لشکروں میں ہی بٹ جاتی ہے ، سوڈان کی اس سول وار کے پیچھے متحدہ عرب امارت کا نام زبان زد عام ہے سوڈان کے سونے کے ذخیر پر انکی نظریں ہیں اس لئے وہ ایک فوجی لشکر کو ہلا شیری دے رہے ہیں ، دنیا بھر میں مسلمان تماشہ بن چکے ہیں امیر ترین خلیجی ریاستیں بھی مغرب اور امریکہ کی ٹیکنالوجی کی غلام ہیں ، ہم توتو بس ایک لنچ کی مار ہیں ، there is no free lunch کے ثمرات جلد قوم دیکھ لے گی ، غرض کے عالم اسلام دنیا میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے میں ناکام علم و فضل سے دوری جمہوریت کی عدم دستیابی آزادی اظہار پر قدغن بنیادی انسانی حقوق کا فقدان شدت پسندی ہمارے راندہ درگاہ ہونے کے نشانات ہیں۔

نوٹ:سی این این اردوڈاٹ کام کا لکھائی سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button