انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

قذافی سے پیسے لینے کا جرم ثابت سابق فرانسیسی صدر سرکوزی جیل منتقل

پیرس (ویب ڈیسک ) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو 2007ء میں صدارتی انتخابات کے لیے لیبیا سے فنڈز لینے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق دائیں بازو سے تعلق رکھنے اور 2007ء سے 2012ء تک ملک کے صدر رہنے والے نکولس سرکوزی کو ستمبر میں اپنی انتخابی مہم کے لیے لیبیا کے رہنما کرنل معمر قذافی سے مجرمانہ سازش کے تحت رقوم حاصل کرنے کے جرم میں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔
70سالہ سابق صدر نے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے اور اس کو ناانصافی قرار دیا ہے، ان کو پیرس کی لا سانٹے جیل میں رکھا جائے گا۔
نکولس سرکوزی نے جیل میں داخل ہوتے وقت ایک بار پھر خود کو بے گناہ قرار دیا اور ان کے وکیل کرسٹوفے انگرین کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے رہائی کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button