
لاہور:(بیوروچیف)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔
ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر میمزکا طوفان برپا ہوگیا ہے جس میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اعلیٰ سمیت اہم حکومتی شخصیات کی ویڈیوز بھی چلائی جارہی ہیں۔



