دبئی میں گورنمنٹ گلوبل لیڈرز پروگرام کا انعقاد
پارلیمانی سیکرٹری فنانس سعد وسیم شیخ نے حکومت پاکستان کی نمائندگی کی
دبئی( حافظ زاہد علی )دبئی میں گورمنٹ گلوبل لیڈرز پروگرام کا انعقاد پاکستان سمیت پچیس ممالک شریک ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری فنانس و ریونیو سعد وسیم شیخ کا کہنا تھا تارکین وطن پاکستانی معیشت میں ریژھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت اوور سیز پاکستانیوں کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔
دبئی میں گورنمنٹ گلوبل لیڈر پروگرام میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے مطابق گورنس ماڈل کو بہتر بنانے اور دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔
جس کے دوررس نتائج حاصل ہونگے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا دنیا کو درپیش چیلنجز جن میں اکانومی گورنس ماڈل اور دیگر چیلنجز شاملہیں ۔
ان کی بہتری اور حل کے لیے مشترکہ کاوشیں عمل لانا وقت کی اہم ضرورت ہے گورنمنٹ گلوبل لیڈر ز پروگرام میں پچیس ممالک کی نمائندگان نے شرکت کی جس میں پاکستان کی نمائندگی سعد وسیم شیخ نے کی اور پاکستان کا بھر پور مؤقف پیش کیا۔



