پاکستانتازہ ترینکاروبار

شہری و دیہی علاقوں میں سٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصدمقرر،گورنر کے آرڈیننس پر دستخط

سردار سلیم کی سینئر سیاستدان ذوالفقار کھوسہ کی نماز جنازہ میں شرکت، بیٹوں سے اظہار تعزیت

لاہور:(بیوروچیف)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سٹامپ ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے۔ آرڈیننس کے جاری ہونے سے دیہی علاقوں میں جائیداد کی خریدو فروخت کرنے والوں کے لئے بڑی سہولت پیدا ہو گئی ہے۔ڈیوٹی ترمیمی آرڈیننس 2026 کے تحت شہری و دیہی علاقوں میں سٹامپ ڈیوٹی کی شرح یکساں کر کے 01 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے پہلے شہری علاقوں میں 1 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 3 فیصد سٹامپ ڈیوٹی وصول کی جا رہی تھی۔ نئے اقدام کا مقصد قوانین کو آسان بنانا اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کو تحفظ دینا، انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا، ٹیکس بیس کو وسیع کرنا اور طویل مدتی محصول کے استحکام کو بڑھانا ہے۔ اس اقدام سے دیہی علاقو ں میں جائیداد کی خرید وفروخت میں اضافہ ہو گا۔

دریں اثناء گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ڈیرہ غازی خان میں سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے مرحوم سردار ذوافقار علی خان کھوسہ سے کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں تک پر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا مرحوم نے سیاسی و سماجی شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔گورنر پنجاب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button