عجمان الزاھیہ میں ’’ ٹورنٹو کرائون رئیل اسٹیٹ کا شاندار افتتاح
میزبان قیصر خان اور مہمان شخصیات پاور آف شارجہ ، ابو حمدان ، شاہد خان بنگش ، امتیاز غازی ، مشتاق خان ، ڈاکٹر محمود الرحمٰن ، بختیار خٹک ابراہیم خان ، زمرد بونیری ، خورشید خان نے افتتاح کیا
عجان (حافظ زاہد علی)عجمان الزاھیہ میں ٹورنٹو کرائو ن رئیل اسٹیٹ کا شاندارافتتاح ہوا جس میں یو اے ای میں مقیم اہم علمی ، ادبی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، افتتاحی تقریب میں شریک مہمانوں نےاونر ٹورنٹو کرائون رئیل اسٹیٹ قیصر خان کو مبارک باد دی۔
افتتاحی تقریب میں یو اے ای کی اہم کاروباری وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

اس موقع پر میزبان قیصر خان نے کہا کہ بہت خوشی ہے کہ صرف ایک سال میں ہم نے دبئی کے بعد عجمان میں بھی اپنی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا ہے ، گورنمنٹ آف یو اے ای نے یہاں پر دنیا بھر کے سرمایہ کارروں اور بزنس مینوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی ہوئی ہیں۔
شریک مہمانوں نے ٹورنٹو کرائو ن رئیل اسٹیٹ کے اونر قیصر خان کو مبارکباد دی

یو اے ای ہر لحاظ سے ایک محفوظ ملک ہے میری دنیا بھر کے کاروباری لوگوں کو دعوت ہےکہ وہ یو اے ای میں سرمایہ کاری کریں اور اپنے کاروباری اور سرمائے کو دوگنا کریں یہاں پر کاروباری ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔
یہاں پر کاروبار کرنا واقعی ایک بہت بڑا اعزاز ہے شریک مہمانوں پاور آف شارجہ ، پختون بزنس کمیونٹی کے صدر ابو حمدان ،کراچی سنٹر ریسٹورنٹ کے اونر شاہد خان امتیاز غازی ، خورشید خان ،ابراہیم خان ، ڈاکٹر محمود الرحمن مشتاق خان بختیار خٹک اور دیگر مہمانوں نے ٹورنٹو کرائون رئیل اسٹیٹ کے اونر قیصرخان کو دوسری برانچ کا افتتاح کرنے پر مبارکباد دی اور کہا ایک سال میں انہوں نےبڑی کامیابی حاصل کی ہے اور امید واثق ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے والے سرمایہ کااور کاروباری لوگ بہت سارے فوائد حاصل کریں گے ۔

اور کارباروی شعبہ میں کامیاب و کامران ہوں گے ، افتتاحی تقریب میں مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی اورانہیں گلدستے اورتحائف دیئے گئے ۔



