انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترینکاروبار

آئی ایم ایف کا دبائو،ٹیکس وصولی کے سخت اہداف مقرر، بینک اکاوٴنٹ،بلوں سےٹریکنگ کا فیصلہ

اسلام آباد:(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر کیش اکانومی کم کرنے اور ڈاکومنٹیشن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ تاجر دوست اسکیم کی ناکامی کے بعد حکومت نے ریٹیل سیکٹر سے ٹیکس وصولی بڑھانے کے سخت اہداف مقرر کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے ری ٹیل سیکٹر میں کیش اکانومی میں کمی، ڈاکومنٹیشن بڑھانے کے مطالبے پر حکومت نے بڑے تاجر طبقے سے مارچ 2026 تک 517 ارب ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ری ٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے، بڑے ری ٹیلرز سے جون 2026 تک 707 ارب روپے انکم ٹیکس وصول کیا جائے گا، نان فائلر ری ٹیلرز کے خلاف جرمانے اور قانونی کارروائیاں کی جائیں گی۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل رسید اور پی او ایس سسٹم لازمی بنانے کا منصوبہ ہے، سالانہ 50 کروڑ ٹرن اوور والے تاجروں کیلئے جون 2026 تک ڈیجیٹل انوائسنگ سسٹم لازمی قرار دیدی گئی ہے۔

آئی ایم ایف نے ٹیکس ریفنڈز کے بقایا جات محدود رکھنے کی شرط بھی عائد کر دی ہے حکام کے مطابق 38 فیصد بڑے ری ٹیلرز پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کر دیا ہے۔

اگلے 2 سال میں تمام 40 ہزار بڑے ری ٹیلرز پر پی او ایس سسٹم نصب کرنے کا ہدف ہے بینک اکاوٴنٹس اور یوٹیلیٹی بلز سے ریٹیلرز کی ٹریکنگ کا پلان ہے۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button