پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاصحت

سروسزہسپتال: کینٹین،فارمیسی کے بعد پٹرول سکینڈل،لاکھوں کانقصان

ایم ایس کی آشیر باد،موجودہ انچارج ڈرائیور عمران نے پٹرول کا استعمال 2640سے دوبارہ 3500 لیٹر تک پہنچا دیا،وزیراعلیٰ وسائل کی لوٹ مار کونوٹس لیں:شہری،عابد غوری سے رابطہ ، فون ریسیونہ کیا

لاہور:(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)سروسز ہسپتال میں کینٹین اور اورنج فارمیسی کے بعد پٹرول سکینڈل بھی سامنے آگیا ،خزانے کو مبینہ طورپر لاکھوں روپے کےنقصان کا انکشاف ہوا ہے۔

سروسز ہسپتال میں اندھیر نگری چوپٹ راج برقرار ہے ،پٹرول کے بے دریغ استعمال سے حکومتی وسائل کو ٹیکہ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

سی این این اردوکو موصول ریکارڈ کے مطابق سابق ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر منیر ملک کے دور میں جنوری 2024 میں 3936 لیٹر فروری میں 3832 مارچ میں 3789 لیٹر استعمال ہواجبکہ سابق ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر عبدالمدبر ریحان نے اسے کم کر کے 2640 لیٹر پر چھوڑا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ذوالقرنین کےمطابق پٹرول 8 سے 9 لاکھ کا ماہانہ استعمال ہوتا ہے جو پہلے 13 لاکھ تھا جبکہ موجودہ انچارج ڈرائیور عمران نے ایم ایس کی آشیر آباد سے اسے دوبارہ 3500 لیٹر تک پہنچا دیا۔

پڑول ایم ایس ڈائریکٹر فنانس کی گاڑی سمیت پروٹوکول اور ایمبولینس کی گاڑیوں میں استعمال ہوتا ہے،شہریو ں نے وسائل کے بے دریغ استعمال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز،محکمہ صحت کےحکام سےمطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 8ماہ کے دوران وسائل کی لوٹ مار کا آڈٹ کرایا جائے ، حکومتی وسائل کو نقصان پہنچانے والے ذمہ دران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی ہونی چائیے۔

ایم ایس سروسزہسپتال عابد غوری سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button