پاکستانتازہ ترین

موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے، سردار سلیم حیدر

پاکستان کے کردار کی وجہ سے جنگ خاتمے کی طرف جائیگی، میڈیا سے گفتگو

لاہور (بیورو چیف ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حکم پر یہاں آیا ہوں، اللہ کا پاکستان پر بڑا انعام ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک اتنی عزت نہیں ملی، پوری قیادت مبارک باد کی مستحکم ہے ، موجودہ حالات میں سب پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج کا دن بہت بڑا دن ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ کا پاکستان کے کردار کی وجہ سے یہ جنگ خاتمہ کی طرف جائے گی، جنگ کے بعد معاشی حالات بہتر ہوگی۔ سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ سعودی حکمرانوں کے خلاف زبان پر پوری مسلم امہ کو مذمت کرنا چاہیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button