پاکستانتازہ ترینجرم-وسزاعلاقائی خبریں

کراچی:سپرہائی وے سے 3خواجہ سرائوں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

کراچی:(کرائم رپورٹر)کراچی میں میمن گوٹھ کی حدود میں سپر ہائی وے سے 3 خواجہ سرائوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس اور ریسکیو ادارے جائے واردات پر پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ایس ایچ او میمن گوٹھ تھانے کے مطابق ناگوری سوسائٹی میں سپر ہائی وے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو خواجہ سراؤں کو سینے جبکہ ایک کو سر پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے دو خول ملے ہیں، کرائم سین پر کوئی کیمرا نہیں لگا ہوا، خواجہ سرائوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

ترجمان رشید چنا کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ خواجہ سرائوں کے قاتلوں کو ہر صورت گرفتار کر کے مجھے رپورٹ پیش کی جائے، خواجہ سرا معاشرے کا وہ مظلوم طبقہ ہے جسے ہم سب نے عزت اور احترام دینا ہے، ریاست کسی بھی مظلوم اور معصوم شہری کا قتل برداشت نہیں کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعہ کی تفصیلات طلب کرلیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button