پاکستانتازہ ترین

بے نظیر بھٹو کی جمہوریت سے وابستگی بے مثال تھی، مریم نواز کا خراج عقیدت

لاہور (سلمان حسین) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت اور سیاسی استحکام کی علامت تھیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی جمہوریت سے وابستگی اور سیاسی جدوجہد بے مثال تھی۔ انہوں نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نمایاں مقام حاصل کیا اور سیاست میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید کی سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی جدوجہد جمہوری اقدار کے لیے ایک مثال ہے۔

مریم نواز کا فادر ڈے پر پیغام

دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فادر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں بچوں کی محبت، حفاظت اور حقوق پورے کرنے والے تمام والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ باپ سائبان کی مانند ہوتا ہے جو خود مشکلات برداشت کرکے اپنی اولاد کو تحفظ اور سہارا فراہم کرتا ہے۔ عظیم باپ بچوں کو صرف زندگی گزارنا نہیں بلکہ خودداری اور اعتماد کے ساتھ جینا سکھاتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ان کے والد محمد نواز شریف ان کے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں۔ والد کی محبت، رہنمائی اور دعائیں ہمیشہ ان کے لیے مضبوط سہارا رہی ہیں۔

موسیقی امن اور محبت کا پیغام ہے: مریم نواز

موسیقی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ موسیقی خوشی، غم، جدائی اور وصال سمیت ہر کیفیت کو بیان کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو عالمی سطح پر شناخت دی۔ وزارت اطلاعات و ثقافت اور الحمرا آرٹس کونسل کے ذریعے نوجوان فنکاروں کی تربیت اور معاونت جاری ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آرٹسٹ فنڈ کے ذریعے مستحق فنکاروں کی مالی مدد کی جا رہی ہے جبکہ موسیقی امن کا سفیر بن کر محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دنیا تک پہنچاتی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button