پاکستانتازہ ترینصحت

میوہسپتال:انجکشن سے ہلاکتیں،ذمہ داروں کی بجائے نرسوں کوشوکاز نوٹس

نازیہ حسن، سنینا خالد اور حافظہ صائمہ سحر کو شوکازجاری،نرسوں کا شدید احتجاج

لاہور(بیوروچیف/سید ظہیر نقوی)محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے میو ہسپتال لاہور میں انجکشن کے ری ایکشن کے معاملے پر 3 نرسوں کو شو کاز نوٹس جاری کردیا جس پر نرسوں نے احتجاج شروع کردیا۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جن نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ان میں نازیہ حسن، سنینا خالد اور حافظہ صائمہ سحر شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نرسوں کی جانب سے انجکشن کو محلول کرنے میں لاپرواہی کی گئی جس سے چیسٹ وارڈ کے 16 مریضوں کو ری ایکشن ہوا اور 2 جاں بحق ہو گئے۔

تینوں نرسوں کو سات روز میں شوکاز نوٹس کا جواب تحریری طور پر جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

شو کاز نوٹس سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیا گیا۔

دوسری جانب، میو ہسپتال میں 3 نرسوں کو شوکاز نوٹس جاری ہونے پر نرسوں نے احتجاج شروع کردیا۔

احتجاجی نرسوں کا موقف ہے کہ انجکشن کے ری ایکشن کا ملبہ نرسوں پر ڈالا جا رہا ہے، انجکشن کے ری ایکشن کا زمہ دار نرسوں کو ٹہرانا ناانصافی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ ہفتے میو ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور مریضوں کی جانب سے دواؤں کی قلت کی شکایات پر چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ڈاکٹر احسن اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعود پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں برطرف کردیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button