
اسلام آباد:(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے اردو یا انگریزی کے علاوہ کسی بھی زبان میں بات کیلئے پیشگی اجازت لازمی قراردیدی ہے بصورت دیگر اس بات کوریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اردو یا انگریزی کے علاہ کسی اور زبان میں بات کرنے کے حوالے سے رولنگ دی ہے۔
رولنگ میں کہاگیا ہے کہ اگر کوئی رکن اسمبلی سرائیکی یا پنجابی یا کسی بھی دوسری زبان میں بات کرتا ہے تو اسے سپیکر کو لکھ کر اس کی اجازت لینا ہوگی ورنہ کسی بھی دوسری زبان میں کی گئی بات ریکارڈ کا حصہ نہیں بنے گی ۔



