انٹر نیشنلپاکستانتازہ ترین

پاک فضائیہ کے ایف 16بلاک 52طیارے سعودیہ پہنچ گئے

دستہ کثیرالقومی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2026میں حصہ لے گا ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ( ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کا دستہ ایف 16بلاک 52طیاروں جنگی طیاروں کے ساتھ سعودی عرب پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق پاک فضائیہ کا دستہ کثیرالقومی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2026میں حصہ لینے سعودی عرب پہنچ گیا۔


پاک فضائیہ کا دستہ ایف۔16 بلاک 52اور بی باون جنگی طیاروں پر مشتمل عملے کے ساتھ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچا۔ دستہ مشق اسپیئرز آف وکٹری 2026ء میں حصہ لے گا، جس میں امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، پاکستان، فرانس، اٹلی، یونان، قطر، بحرین اور اردن کی فضائی افواج شریک ہوں گی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ یہ کثیرالقومی مشق جدید الیکٹرانک وارفیئر ماحول میں کارروائیوں کو اجاگر کرتی ہے اور فضائی افواج کی باہمی ہم آہنگی، عملی اشتراک اور صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے پاکستان سے سعودی عرب تک نان اسٹاپ پرواز کی، جو طویل فاصلے تک پاک فضائیہ کی عملی رسائی اور جنگی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ مشق کے دوران جدید ایویونکس اور بی وی آر رینج سے لیس ایف۔16 اور بی باون طیاروں کے پائلٹس، شریک فضائی افواج کے ہوابازوں کے مدمقابل ہوں گے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس مشق سے پاک فضائیہ کو ہم آہنگی فروغ دینے اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور جنگی ماحول میں تیاری کی جانچ کرنے میں مدد ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button